پنڈدادنخاناہم خبریں

فواد چوہدری نے حلقہ این اے 67 میں اپنی باضابطہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 67 جہلم(سابقہ حلقہ این اے63 )میں چوہدری فواد نے اپنی باضابطہ الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔یہ اس بات کا اعلان انہوں پننوال پاکستان تحریک انصاف کے ورکر کنونشن میں کیا۔ پنن وال میں ورکر کنونشن جو ایک بڑے جلسے کا صورت اختیار کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح جہلم کو نظر انداز کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔ جہلم پنجاب کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے والے اضلاع میں شامل ہے لیکن پس ماندگی میں سب سے پہلے ہے۔ انشاء اللہ عوام نے اگر ان پر اعتماد کیا تو وہ جہلم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا بھر پور ازالہ کریں گے اور جہلم کو ترقی یافتہ ضلعوں کے برابر لا کھڑا کریں گے۔

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ وہ فقط پاکستان اور جہلم ازم پر یقین رکھتے ہیں، برادری ازم ڈھڑے بندیاں جہلم کے عوام کے لیے بہت نقصان دہ ہیں ہم جہلم کے مفاد کے لئے متحد ہونا ہوگا ۔کرپشن پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہے اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر انشا اللہ اس بیماری کو جڑسے اکھاڑ پھینکے گی۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے ورکرپارٹی کا اثاثہ ہیں۔ اب کارکن ان کی مہم اور ان کی آواز گھر گھر تک پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button