دینہ

دینہ میں شدید دھند کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ، حد نگاہ انتہائی کم رہی

دینہ میں شدید دھند کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ، حد نگاہ انتہائی کم ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر جبکہ بڑی گاڑیاں ہیڈ لائٹس آن کئے کم رفتار میں رواں دواں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں بدھ کی صبح شدید دھند کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ، جی ٹی روڈ اور تحصیل دینہ کے گردونواح میں ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جی ٹی روڈ پر ٹریفک انتہائی کم رہی جبکہ بڑی گاڑیاں ہیڈ لائٹس کے ذریعے کم رفتار اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہیں، شدید دھند کی وجہ سے دینہ میں ایک بار پھر سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button