جہلم

ڈی پی او جہلم کا تجاوزات، بھکاریوں اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

جہلم: تجاوزات کے خاتمے ،ٹر یفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی۔

میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر عبد الرحیم وڑا ئچ ،ڈی ایس پی ٹریفک میاں محمد ارشد، انچارج ریسکیو 15، سیکر ٹری آر ٹی اے صدام حسین، تاجران، رضاکاروں، رکشہ یونین کے نمائندوں اور صحا فیوں نے شر کت کی ۔

میٹنگ میں اہم امور زیر بحث آئے۔ میٹنگ میں طے پا یا گیا کہ تجا وزات کے خاتمے کے لئے میونسپل کا رپو ریشن والے دکا نوں کے سامنے 3فٹ کی لا ئٹنگ کر یں گے اور تجاوزات کر نے والوں کے خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جائے گی ۔

جہلم شہر میں دوسرے اضلاع سے آئے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔کم عمر ،بغیر لائسنس کے رکشہ ڈرایؤر وں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،دو ہفتوں کی مہلت ہے کہ تمام رکشہ ڈرائیور لائسنس اور رکشوں کی رجسٹریشن کروالیں ،رکشہ ڈرائیوروں کے لئے ایک دن جمعرات مختص کردیا گیا ،غلط پارکنگ پر کارروائی ہوگی۔

ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڈ نے کہاکہ بغیر سٹینڈ کے رکشہ میں سواریاں بٹھانے روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،کسی بھی ہنگامی صورتحال کے 15پولیس ،محافظ پولیس الر ٹ رہے گی۔ سڑک ،بازاروں میں ریڑھی لگانے والوں ،رواں دواں ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button