ڈومیلی

ڈومیلی میں مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت چوہدری محمدعارف انتقال کرگئے

ڈومیلی کے نواحی گاؤں مل کھوکھراں کے رہائشی امیدوار وائس چیئرمین مسلم لیگ ن یونین کونسل ڈومیلی چوہدری محمدعارف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

چوہدری محمدعارف کو مل کھوکھراں میں نمازجنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

یاد رہے کہ چوہدری محمدعارف گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین کا الیکشن لڑاتھااور مل کھوکھراں میں بڑانام سروں کے تاج ایک بڑی شخصیت سمجھاجاتاتھا۔

انہوں نے الیکشن میں کامیاب نہ ہونے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن کی حکومت سے اپنے گاؤں کے کافی ترقیاتی کام کروائے اور وہ چوہدری ندیم خادم کے قریب ساتھی سمجھے جاتے تھے۔چوہدری محمدعارف کی کمی کوکبھی بھی پورا نہیں کرسکیں گے۔اہلیان علاقہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close