تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح میں شامل ہے۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح میں شامل ہے، پنڈدادنخان کے عوام سے سیاسی نہیں محبت کا رشتہ ہے، للِہ انٹر چینج سے جہلم تک ڈبل روڈ کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر اولین مقصد ہے اور اس کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اسلام آباد اپنے آفس میں دارلعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادنخان کے نمائندہ وفد جس کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا مفتی بشیر احمد کرم، صدر دارلعلوم محمدیہ رضویہ چوہدری شوکت حسین اقبال چوہان راجہ گلزارِ احمد سابق چیئرمین یونین کونسل گول پور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ اور دیگر افراد شامل تھے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مولانا مفتی بشیر احمد کرم صدر دارلعلوم محمدیہ رضویہ اور دیگر علاقہ معززین نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی تحصیل پنڈ دادنخان کی لیے بے لوث خدمات اور جذبے کو سراہا اور وفاقی وزیر کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر نمائندہ وفد نے 29فروری کو دارالعلوم محمدیہ رضویہ میں منعقدہ آل پنجاب علماء کنونشن اور رسم دستار بندی کی پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

واضح رہے اس علماء کنونشن میں چوہدری فواد حسین کے علاوہ وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری سابق وزیر پیر امین الحسنات بھی شرکت کریں گے، یہ علماء کنونشن تحصیل پنڈدادنخان کا تاریخی علماء کنونشن ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.