کھیوڑہ

کھیوڑہ شہر کو نظر لگ گئی ہے ہمارا شہر پرسکون تھا، شہر میں منشیات فروشی عروج پر ہے۔ راجہ سہیل احمد

کھیوڑہ: شہر کو نظر لگ گئی ہے ہمارا شہر پرسکون تھا مگر کئی ہفتوں سے شہر میں اور پہاڑی ایریے میں مسلسل وارداتوں میں ملوث ملزموں کو پولیس پکڑنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے کئی ہفتوں سے شہر اور پہاڑی ایریے میں ایک ہی جگہ کئی بار ڈکیتی ہو چکی ہیں مگر افسوس کہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سہیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ شہر میں منشیات فروشی عروج پر ہے اور مسلسل کئی ہفتوں سے ڈکیتیاں ہو رہی ہیں مگر افسوس کہ ابھی تک صرف عوام کو پولیس تسلیاں دیتی ہے کہ انشاء اللہ چند دنوں میں وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر لیا جائے گا مگر افسوس کہ ابھی تک پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، آر پی او راولپنڈی ڈی پی او جہلم ڈی ایس پی پنڈدادنخان ایس ایچ او پنڈدادنخان کھیوڑہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کریں تاکہ ہمارے شہر کا ماحول پر امن اور خوشگوار رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button