دن دیہاڑے پیراگون کالج ڈومیلی کے باہر سے طالب علم کا موٹرسائیکل چوری

0

ڈومیلی: دن دیہاڑے پیراگون کالج ڈومیلی کے باہر سے فرسٹ ایئر کے طالب علم کا موٹرسائیکل چوری،پولیس تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے نامعلوم چور کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدودمیں پرائیویٹ پیراگون کالج کے باہر سے دن دیہاڑے نامعلوم چور فرسٹ ایئر کے طالب علم حامد علی ولد اللہ دتہ سکنہ کلرہ کاہنڈا125 موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ،نوجوان نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دائر کردی۔

پولیس نے کالج میں لگے کیمروں سے فوٹیج بھی حاصل کرلی اورتلاش شروع کردی،نامعلوم چور نے سرپر سرخ رنگ کی ٹوپی پہنی ہوئی تھی،اورتصاویر میں چہرہ واضع طور پر دیکھاجاسکتاچور کافی دیر تک موٹرسائیکلوں کے قریب گھومتا رہاہے ، چور دن دیہاڑے کالج کے کیمروںاور سیکورٹی عملہ کی موجودگی میں دیدہ دلیری سے چوری کرکے موٹرسائیکل لے گئے۔

تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور کی تلاش شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.