جہلماہم خبریں

اے ٹی ایم کارڈ ٹیمپرنگ کر کے رقم نکلوانے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: اے ٹی ایم کارڈ ٹیمپرنگ کرکے رقم نکلوانے والے گروہ کے دو کارندے تھانہ سٹی پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیے۔

دونوں ملزمان شاندار چوک کے نجی بینک سے چوری شدہ کارڈ کو ٹیمپرنگ کر کے اے ٹی ایم مشین سے رقم نکال رہے تھے،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ ،دستانے اور نقاب برآمد ہوئے ۔

ملزمان کا تعلق شکرگڑھ اور نارووال سے ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،تمام بینکوں کے باہر پولیس کڑی نگرانی کر رہی ہے،ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک آصف ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ بینک کارڈز کو ٹیمپرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ شاندار چوک میں قائم ایک نجی بینک سے رقم نکال رہے تھے ۔وہاں موجود ایک پولیس ملازم کو شک گزرا تو اس نے تھانے اطلاع کر کے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے بینک سے نکالے ہوئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے کی بھاری رقم سمیت چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈ ،دستانے ،نقاب اور ٹوپی بھی برآمد کر لی۔

تھانہ سٹی کے دبنگ ایس ایچ او ملک آصف کے مطابق دونوں ملزمان ذیشان اور ذین العابدین کا تعلق شکر گڑھ اور نارووال سے ہے، مقدمہ درج کر کے ان سے پوچھ کچھ جاری ہے۔

ایس ایچ او سٹی ملک آصف کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ہم اپنے علاقے کے تمام بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں کیونکہ اس طرح کے ہیکرز کی ہم کو اطلاع ہے کہ جہلم میں وہ کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button