جہلماہم خبریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نوجوان نسل کا جنون ہے۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن نوجوان نسل کا جنون ہے،جسے ان کے دلوں سے مٹایا نہیں جا سکتا اس لیے گزشتہ روز کا گوجرانوالہ کا جلسہ اس بات کی گواہی دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش کی تھی کہ لوگ جلسہ میں شریک نہ ہو لیکن وہاں عوام کا جم غفیر اس بات کا غماز ہے کہ آج بھی لوگ مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں اور اس کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی بدحالی ملک میں بیروزگاری مہنگائی سے عوام اکتا چکے ہیں جبکہ کل کے عوامی جلسہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آئندہ انشاء اللہ اقتدار مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں ہوگا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آج یہ صورتحال ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں جس کے لیے ہمیں قومی سطح پر اس کو اجاگر کرنا ہوگا کیونکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے عوام بیزار ہو چکے ہیں کیونکہ قوم کو ملنے والی روزمرہ کی سہولیات جن میں بجلی صحت تعلیم اور روزگار کا فقدان ہے جس کے لیے اب انشاء اللہ موجودہ حکومت کے خلاف لیڈر نہیں عوام اپنا احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے جلسہ میں جس طرح ہمارے علاقے سے میری قیادت میں تمام لوگ ایک کاروان کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے ہیں وہی مسلم لیگ ن سے ان کی اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ہم عوام کی خدمت کو ترجیحی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button