ٹیوٹا کے اداروں میں پہلی دفعہ ٹیوٹا سمر کیمپ 2019 کے انعقاد سے نئے ٹیوٹا کا آغاز کر دیا ہے، انجینئر اقبال عاطف

0

کھیوڑہ: ٹیوٹا سمر کیمپ 2019کے انعقاد سے نئے ٹیوٹا کا آغاز حافظ فرحت عباس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ٹیوٹا کے اداروں میں پہلی دفعہ ٹیوٹا سمر کیمپ 2019 کے انعقاد سے نئے ٹیوٹا کا آغاز کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد اقبال عاطف ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا نے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے مطابق پہلی دفعہ ٹیوٹا پنجاب کے تمام ادارے موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران کھلے رہیں گے اور کام کرتے رہے گے چھٹیوں کے دوران بالخصوص میٹرک کے امتحان سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کو تقریبا 30شعبہ جات میں تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم تعلیم و تربیت کی اہمیت سے آگاہی ہو گی بلکہ وہ اس عرصہ کے دوران ٹیوٹا اداروں سے ہنر سیکھ کر روزگار حاصل کرنے کے قابل بن جائیں گے اور نئے پاکستان معاشی استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے اس پروگرام سے طلباء و طالبات کو اپنے مستقبل کو روشن بنانے اور اپنے مستقبل کے لیے خوابواں کو زرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مناسب اور موثر رہنمائی ملے گی
انجینئر محمد اقبال عاطف نے کہا کہ سمر کیمپ 2019کے دوران ضلع جہلم ،چکوال میں 800سے زائد نوجوان طلباء و طالبات کو ٹیکنیکل تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا جب پورے پنجاب میں پندرہ ہزار نوجوان استعفادہ حاصل کرینگے۔ حافظ فرحت عباس چیئرمین ٹیوٹا پنجاب کے ویثرن کے مطابق ٹیوٹا پنجاب کے تمام اداروں کا انڈسٹری کے ساتھ ایک مضبوط لنک بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں سے ٹیکنیکل تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انڈسٹری میں آن جاب ٹریننگ کے موقع مہیا کیے جائیں گے اور ملازمت کے حصول کے لیے مدد دی جائے گی اس کے سات ساتھ ان طلباء و طالبات کو سلف ایمپلائمنٹ کے لیے حصول کے دوران مناسب اور موثر تربیت اور آگاہی بھی دی جائے گی تاکہ ٹیوٹا کے اداروں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات نئے پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں اور ملک کی معاشی ترقی اور استحکام میں مدد گار ثابت ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.