جہلم

ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم بننے پر مبارکباد۔ سرفراز ملک

جہلم: منیجنگ ڈائریکٹرایس ایل ایس کالج و جی ایل ٹی کوآرڈینیٹرجہلم سرفراز ملک نے اپنے کلاس فیلو ڈاکٹرمیاں مظہر حیات کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ان کے چارج سنبھالنے سے ڈسٹرکٹ جہلم میں محکمہ ہیلتھ کے نظام میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو ممکنہ ادویات سمیت اچھے علاج معالجے کی سہولیات پہلے سے بہتر مہیا ہوں گی۔ اس سے پہلے جب وہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم تعینات ہوئے توان کا شمار پنچاب میں کم عمر ترین ایم ایس میں ہوتا تھا ، انہوں نے محکمہ ہیلتھ میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ بھی حاصل کیئے۔ اتنے کم عرصہ ملازمت میں اتنے بڑے اور ذمہ داری والے عہدے پر فائض ہونا ان کی قابلیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم پروموٹ ہونے سے پہلے وہ سی ای او تعینات تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button