جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سائبر ویلز یو کے ساتھ ایم او یو پر دستخط

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو ممبر و چیئرمین آئی ٹی ایجوکیشن کمیٹی سرفراز ملک نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا یوکے کے ادارے سائبر ویلز کے ساتھ ایم او یو کی ورچول تقریب ہوئی۔

اس تقریب کا آغازفہیم اظہر نے کیا جبکہ چیئرمین سایبر ویلز یو کے جوہن ڈیوس نے اپنے ادارے کا تعارف کراتے ہوئے گیسٹ سپیکرز کو خوش آمدید کہا۔

مسٹرعلی ابراہیم محمد اسماعیل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ آفیئرزدوبئی ، مسٹربریڈلے جونز ایگزیکٹیو ڈائریکٹریو اے ای یوکے بزنس کونسل لندن یوکے ، مسٹر تھامس لوفلراسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ ایگزیبیشن دوبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹریواے ای، محمد شفیق شہزادکونسلرٹریڈ اینڈ انسوسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن اور مسٹر راشد اقبال سی ای او پاکستان برٹن بزنس کونسل لندن یوکے نے اس تقریب کے بطور گیسٹ سپیکرزتھے، سب گیسٹ سپیکرز نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سائبر ویلز کو ایم او یو سائن ہونے پر مبارکباد دی ۔

صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی نے ایم او یو پر دستخط کیئے اور سائبر ویلز اور تمام سپیکرز کا شکریہ ادا کای۔اس موقع پر سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ڈاکٹر ناہید کوثر نے تاریخی ایم او یو سائن ہونے پر تمام ممبران کو مبادکباد دی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جہلم اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور گیسٹ سپیکر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے بین الاقوامی سطح پرآن لائن ٹریڈنگ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سائبر ویلز کو ایم او یو سائن کرنے پر مبارکباد ی ۔جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائند گی کرتے ہوئے ایگزیکٹیو ممبر و چیئرمین آئی ٹی ایجوکیشن کمیٹی سرفراز ملک نے چیئرمین سایبر ویلز یو کے جوہن ڈیوس ، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور تمام سپیکرز کا اس ورچول تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔

اس معائدے کے چیدہ چیدہ پوائنٹس پر روشنی ڈالی۔دونوں ادارے اس معائد ے کے تحت معلومات کا تبادلہ، مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں ، مشترکہ ریسرچ، مشترکہ بزنس ڈویلپمنٹ سرگرمیاں کریں گے جس سے جہلم اور پاکستان میں کاروبار کو اور فروغ ملے گا اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button