کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ریاض،یاسر محمود اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام اور دیگر موجود تھے۔

سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لئے تن ،من ،دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو پوری دنیا میں اجا گر کیا جائے گا ۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.