یوم دفاع کے موقع پر کشمیر پاکستان کی شہ رگ کے عنوان سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

0

جہلم: یوم دفاع کے موقع پر کشمیر پاکستان کی شہ رگ کے عنوان سے جہلم میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں یوم دفاع پاکستان پورے جوش و جذبے سے منا یا گیا اور ملک دشمن عناصر کوپیغام دیا گیا ہے کہ1965 ہی کی طرح قوم میں آج بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم اور ولولہ موجود ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہاہے کہ یوم دفاع ملک کی بقا اور سا لمیت کیلئے جان کی قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے کہ ہم ملک کے تخفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

اپنے ایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان تاقیامت قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور ملک کا ہر شہری ملک سے وفادار ہے اور ہر شہری کو اپنی افواج پر فخر ہے جنھوں نے ہمیشہ ملک کے تخفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھی ہماری افواج نے لازوال قربانیا ں دی ہیں اور قوم کی مدد سے آج ملک میں امن و امان کی صورت بہتر ہو چکی ہے اور پوری قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گرد ی کے مکمل خاتمہ کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ ملک کے روشن مستقبل کی ٹھوس بنیادر رکھی جائیگی۔

آج کی مرکزی تقریب کا آغاز ڈی ایچ کیو جہلم تا گورنمنٹ جامعیہ ہائی سکول تک ریلی نکالتے ہوئے کیا گیا بعد ازاں گورنمنٹ جامعہ ہائی سکول کے مرکزی ہال میں اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح ضلع بھر کی تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز کی سربراہی میں ریلیاں نکالی گئیںاور اگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سکول کے بچوں کی جانب سے بہتریں پرفارمنس کا اظہار کرنے والے طلباء کو ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سیف حماد عابد نے کیش انعام دیے۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی،اے سی جہلم فیضان احمد،اور مختلف محکموں کے سربراہان و سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.