جہلم

ضلع جہلم میں امن و عامہ کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ آر پی او عمران احمر

جہلم: عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ضلع جہلم کا دورہ، شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کا استقبال کیا۔پولیس لائنز جہلم میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کوسلامی پیش کی۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے یاد گار شہداء پر حاضری دی ،ریتھ چرھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے پولیس لائنز جہلم میں قائم مختلف یونٹس، متفرق سٹور، وردی گودام، پولیس میس، پولیس فٹنس جم اور ریکریشن ہال کا بھی وزٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز میں پولیس افسران وجوانوں کی باریکس کا بھی وزٹ کروایا اورفراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔

عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،راجہ یاور کمال، صبرینہ جاوید سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی زیر صدارت ضلع جہلم کے تما م مکاتب فکر کے علماء کرام، انجمن تاجران، امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق گفتگو کی گئی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے کہا کہ ضلع جہلم پرامن ضلع ہے اور امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے۔عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کی زیر قیادت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں محمد ابراہیم DSPسٹی سرکل، محمد اکرم گوندل DSPصدر سرکل، سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل، سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل، جملہ ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرائم کے بارے میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کوتفصیلی بریفنگ دی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو بذریعہ عدالت سخت سزا دلوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس پریکٹیکل ورک، جدید سائیفٹک طریقوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو برؤے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت کنٹرول کیا جائے۔ خصوصاًقتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور مفرور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو ہر ممکن یقینی بنایاجائے تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس ضلع کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں دن رات محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button