دینہ

دینہ کی ڈھوک کھوکھر میں ایک کے بعد دوسرا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا

دینہ: نواحی علاقہ سے ایک کے بعد دوسرا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری، 200کے قریب گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ، چور بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ ٹرانسفارمر لے جانے میں کامیاب ، عوامی حلقوں کا چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے گاؤں چک عبدالخالق میں رات دو بجے کے قریب لوڈشیڈنگ کے دوران دو نامعلوم افراد شہہ زور گاڑی پر آئے اور بڑی مہارت سے 200KVکا نیا بجلی کا ٹرانسفارمر اتارا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

علاقہ نے بڑی کوششوں سے 200KVٹرانسفارمر ایک ماہ قبل منظور کروایا تھا ،چور بڑی دیدہ دلیری سے ٹرانسفارمر لے جانے میں کامیاب ہو گئے ،200سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ،علاقہ مکین لوڈشیڈنگ سمجھتے رہے لیکن ساری رات بجلی نہ آنے پر جب صبح دیکھا تو ٹرانسفارمر غائب تھا۔

اس سے چند روز قبل موضع ڈھوک کھوکھر تحصیل دینہ سے بھی نا معلوم چور ٹرانسفارمر لے گئے تھے،جن کا تاحال سراغ نہیں مل سکا،شدید گرمی میں بچے،خواتین ،مریض بے حال ، عوامی حلقوں نے نامعلوم چوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ واپڈا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر رات کو بجلی بند میں کوئی گاڑی ٹرانسفارمر اتارنے آئے تو اس گاڑی کا نمبر اور شخص کا نام نوٹ کر لیں اور فوراً ہمیں ان نمبروں ایس ڈی او دینہ ٹو 03058881028،رضوان ایل ایس 03315894161،تصور شاہ ایل ایس 03315894161 پر اطلاع دیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button