جہلماہم خبریں

مصائب کا شکار افراد کی ضروریات کا احساس کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ بزرگ افراداور بچے ہمارا اثاثہ ہیں،انہیں اپنی خوشیوں میں شریک اور ان کی مدد کرنا باعث ثواب ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارآسیہ ممتاز اپنا گھر میں رہائش پذیر بچوںاور بزرگ افراد میں تحائف کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی خان اور دیگرافسران بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کی یہ ہمارا فرض ہے اور ان لوگوں کا ہم پہ حق ہے، اور ہمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہم سب پہ بھی آسکتا ہے اس وقت سے ہمیں ڈرنا چاہیے، آج جو ہم سب کے پاس ضرورت سے زائد ہے اس کو ڈونیٹ کریں۔

ڈپٹی کمشنرنے دوائیں فراہم کرنے پر چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے پر مخیر افراد کے جذبے کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بزرگ شہریوں کا عید کی خوشیوں میں انہیں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دستیاب سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اس موقع پر کہا کہ سینئر سٹیزنز قابل احترام ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری محبت، توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصائب کا شکار افراد کی ضروریات کا احساس کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button