پنڈدادنخان اور للِہ کے لوگوں نے مریم نواز کو مسترد کردیا ہے۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنڈدادنخان کے لوگوں نے مریم نواز کو مسترد کردیا ہے۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ اتنی جلدی نہیں بھولتے کہ 30 سال کے دور اقتدار میں مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ایک مرتبہ بھی جہلم کا رخ نہیں کیا اور انہوں نے اتنے بنیادی مسائل چھوڑ ے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہاں سے کام شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضلع جہلم کو جو بڑے منصوبے دیئے ہیں ان کی تکمیل کے بعد انشاء اللہ جہلم ایک نیا جہلم ہوگا۔


فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا عوامی حمایت کا تجزیہ غلط ثابت ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن)سیاسی غلطیوں پر غلطیاں کرتی گئی جس کے نتیجہ میں ان کی سیاست اتنی نیچے دھنس چکی ہے کہ اب اس کے ابھرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.