جہلم

محکمہ صحت کی جانب سے پرائیویٹ ڈاکٹرز کو نمونیہ، ڈائیریہ اور کورونا وائرس کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی

جہلم: محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے CO ہیلتھ آفس جہلم میں پرائیویٹ ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز کو نمونیہ کے علاوہ ڈائیریہ اور کورونا وائرس کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دی آئی ڈی سی ہال جہلم میں محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے پرائیویٹ ڈاکٹرز کو نمونیہ ڈائیریہ اور کورونا وائرس کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی، پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے ٹرینر کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب لاہور میں ٹریننگ کروائی گئی۔
اس کے بعد یہ سلسلہ ضلعی سطح شروع کیا گیا ضلعی سطح پر ایک ماسٹر ٹرنیر کی نگرانی میں یہ ٹریننگ دو دن جاری رہی جس میں پہلے مرحلے میں 10 ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 10ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی۔
ڈاکٹرز کو یہ ٹریننگ کا مقصد یہ تھا کہ ڈاکٹرز اپنے علاقوں میں اپنے اپنے کلینک میں جا کر نمونیہ ڈائریہ اور کورونا کے ہوالے سے لوگوں کو آگائی دیں تا کہ لوگو اس موزی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button