ہمیں قران اور علم سے دوستی رکھنا ہو گی، علم کے حصول سے کوئی بڑی عبادت نہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین

0

کھیوڑہ: قرآن کا ہمہ گیر و ہمہ جہتی تصور ہدایت سیمینار بسلسلہ تقریب رونمائی قرآنی انسائیکلو پیڈیا منعقدہ پنڈ دادنخان میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی تنصیف کردہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا آٹھ جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں بیس ہزار موضوعات ہیں عام فہم اور عربی سے ناواقف لوگوں کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اگر قرآن سے رہنما ئی لینا چاہیں تو وہ انڈکس میں اپنا موضوع دیکھ کر مطالعہ کریں خواہ آپ وکیل ،جج ،پروفیسر ،ڈاکٹر ،انجینئر ،کسان ،مزدور ،طالب علم ،صحافی ،اینکر پرسن ،سیاستدان یا ٹیچر ہیں اور آپ اپنے شعبہ بارے قرآن سے رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ سب کچھ جو آپ چاہتے ہیں وہ آپکو قرانی انسائیکلو پیڈیا سے ملے گا ،اس کتاب میں مصنف نے اپنی کوئی ذاتی رائے داخل نہیں کی اس میں جو کچھ ہے وہ سب خدا کا ہے ،جو سوال آپکے ذہن میں آئے گا اس کا جواب ملے گا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ قران علوم کا منبہ اور سر چشمہ ہے تمام علوم قران کے آگے سجدہ ریز دیکھے گئے ہیں ہر بات قران نے بیان کر دی ہے زندگی گذارنے کے طریقوں سے آخرت تک سب کچھ قران نے بیان کر دیا ہے قران کے علم کے لئے جب لوگ اکٹھے ہوں تو آسمانوں میں ملائکہ بھی انکے تذکرے کرتے ہیں ہم قران سے فیض حاصل نہیں کرتے ،کچھ آیات پڑھ کر اور چوم کر رکھ دیتے ہیں ہمیں قران اور علم سے دوستی رکھنا ہو گی علم کے حصول سے کوئی بڑی عبادت نہیں علم ہدایت کی راہ دکھاتا ہے 1980سے تحریک منہاج القران علم دوستی کو زندہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے551عظیم المرتبت کتابیں تحریر کیں تا کہ کتاب کے ساتھ ٹوٹتے ہوئے تعلق کو جوڑا جا ئے اور لوگوں کا اوڑھنا بچھونا علم بن جائے انبیاء میں درجے علم کی بنیاد پر ہیں نبی پر کتاب نہیں اترتی رسول پر صحیفہ اترتا ہے ہر فضلیت علم پر ہے جس نے علم حاصل کر کے لوگوں کو سکھایا اس کے درجات کی بلندی کے لئے پرندے بھی دعائیں کرتے ہیں جس نے علم سونا چاندی اور مال اکٹھا کر نے کے لئے بیچا اسے دوزخ میں گھیسٹ کر لے جایا جائے گا جو علم کی قیمت لگانا شروع کر دے اللہ اس سے علم واپس لے لیتا ہے ،دین کا علم حاصل کرنے والا دنیا میں ناکام نہیں ہو ۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ اللہ پاک خود علیم ہے اور علم والوں سے محبت کرتا ہے قران سے رشتہ اور دوستی قائم کریں کیونکہ علم کا سب سے بڑا منبہ قران ہے تحریک منہاج القران کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری وہ عالم ربانی ہستی ہیں جہنوں نے علم کو پوری دنیا میں تقسیم کیا لیکن دنیا سے علم کا بدل نہیں مانگا۔

اس موقع پر بلاول صدیقی ایڈووکیٹ ،ذوالفقاری علی چشتی ،صدر پریس کلب پنڈ دادنخان چوہدری اختر ارائیں ،ڈاکٹر نعیم الدین الازہری ،علامہ علی سلیمان کاظمی کھیوڑہ نے بھی خطاب کیا تقریب میں علاقہ بھر کے علما ء کرام ،صحافیوں ،وکلاء ،تاجروں ،مزدوووں ،طلبہ ،کسانوں ،ڈاکٹرز ،سیاسی کارکنوں ،خواتین اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دریں اثناء پروفیسر سلیم چوہدری جہلم ،علامہ رانا محمد ادریس ،چوہدری اسماعیل جوتانہ ،صدر محمد اکرم بھٹی ،حاجی اصغر چوہدری ،قاری بشیر طاہر ،شہزاد بھون ،اللہ دتہ اے ڈی ،ملک مسعود احمد ،صدر بار چوہدری سوہندہ خان ،ملک شوکت اعوان ایڈووکیٹ ، غلام سرور لِلہ ،حیدر تارڑ ،ملک ریشم لکھیال ،علامہ صدیق عتیقی ،علامہ عظمت اللہ ،رشید بٹ ،خضر گجر ،اصغر رضا شیرازی ،چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ ،چوہدری اسد ایڈووکیٹ ،مرزا مظہر ایڈووکیٹ ،ملک ظہیر اعوان ،حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ،رمضان مصطفوری ،سلطان قادری ،شبیر چدھڑ ،سرفراز بھلہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ دعا علامہ غلام علی قمر آف راولپنڈی نے کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.