جہلم

کسی بھی سکول کو اضافی فیس طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف،سماجی کارکن فرحت کمال ضیا سمیت پرائیویٹ سکول مالکان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام سکولوں کا فیس سٹرکچر طلب کر لیا اور کہا کہ کسی بھی سکول کو اضافی فیس طلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام سکولوں میں ضرورت مند بچوں کو پانچ فیصد سکالرشپ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ، جس میں بچوں کی سکول کی کتابیں، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات سکول انتظامیہ دے گی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں میں ضرورت مند بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بہتر تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button