جہلماہم خبریں

مسلم لیگ (ن) مظلوم پسے ہوئے طبقے کے افراد کیلئے امید کی کرن ہے۔ نوابزادہ مطلوب مہدی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی خان کی یونین کونسل داراپورکے علاقہ چک موجو میں راجہ امتیاز مہدی کے ڈیرے پر آمد، راجہ امتیاز مہدی نے برادری سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ مطلوب مہدی اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن مظلوم پسے ہوئے طبقے کے افراد کے لیے امید کی کرن ہے مسلم لیگ ن عوامی امنگوںکی ترجمان جماعت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت خطے کی ترقی ،خوشحالی اورمیرٹ کی بحالی کے لیے آج بھی پرعزم ہے، اس سلسلہ میں حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے جس کیوجہ سے موجودہ حکمران مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے، غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے افراد فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں ، محنت مزدوری کرنے والے افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو گھر اور بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا جھانسہ دیکر اقتدار حاصل کیا ۔

نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی لوگوں کے مکان گرائے اور نوکریاں دینے کی بجائے ملازمین سے نوکریاں چھینی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button