دینہتارکین وطن

کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد

دینہ: کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن بریڈ فورڈ یو کے میں تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے شاندار تقریب کا انعقاد ،کیف چیئرٹی ایونٹ میں اہم شخصیات کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن بریڈ فورڈیوکے میں سماجی شخصیات کی طرف سے کیف چیئرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کیف پاکستان کے لیے فنڈ ریزنگ میں اپنا اپنا حصہ ڈالا گیا ۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توفیق رفیق ریٹائرڈ جنرل نے کہا کیف پاکستان بہترین معیار کی تعلیم مہیا کر رہا ہے ۔غریب متوسط طبقہ کے بچوں کو بالکل مفت تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔کیف پاکستان بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے اور پاکستان سمیت عالم دنیا کے لیے پڑھے لکھے نوجوان سامنے لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ طالب علموں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ہم تین سکول اور ایک کالج چلا رہے ہیں ۔ہم پاکستان سے یوکے آتے ہیں کہ مفت تعلیم کے لیے فنڈ اکھٹا کر سکیں ۔ہمیںتعلیم کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مستقبل کے معمار تعلیم یافتہ ہوں ۔
کیف کشمیر ایجوکیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر میں تعلیم اہم اقدامات کر رہے ہیں ۔
اس تقریب میں بانی محترم حاجی مصدق ،محترم عابد حسین،محترم محمد سیلمان اور محترم محمد حسین سمیت اہم شخصیات نے تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کیا ۔
اس موقع پر سماجی شخصیت چوہدری تصدق نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے یارک شائر یوکے کے لوگوں نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔کیف کا مقصد مفت تعلیم مہیا کرنا ہے ۔پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں کیف کے زیرنگرانی سکولز اور ایک کالج بہترین تعلیمی معیار دے رہے ہیں ۔آج کے کیف چیئرٹی ڈنر میں نہ صرف پاکستانیوں بلکہ انگریز کمیونٹی نے بھی بھرپور حصہ ڈالا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button