دینہاہم خبریں

اونچا نام گندا نظام، ناقص صفائی اور کیڑے مکوڑوں کی موجودگی پر گورمے بیکری کو جرمانہ

دینہ: جہلم اپڈیٹس کی خبر پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں تیز ،شہر کی مشہور بیکری پر صفائی کا ناقص انتظام اور کیڑوں مکوڑوں کی موجودگی پر پنجاب اتھارٹی برہم ،صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے جرمانہ ،آئندہ صفائی کا انتظام بہتر نہ کرنے پر بیکری سیل کرنے کی وارننگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزجہلم اپڈیٹس میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منگلا روڈ پر مشہور گورمے بیکری کا معائنہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظام اور کیڑوں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور بیکری میں صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے 12000روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی نے بیکری عملہ کو وارننگ جاری کہ اگر آئندہ صفائی کا بہتر انتظام نہ پایا گیا تو بیکری کو سیل کر دیا جائے گا۔ اہلیان دینہ نے محکمہ فوڈ اٹھارٹی کی ان کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ان سے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button