دینہاہم خبریں

دینہ میں 2گروپوں کے تصادم کی زد میں آ کر ختم پر آیا ہوا 37 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

دینہ (عرفان محبوب+ رضوان سیٹھی+ ادریس چوہدری)نواحی علاقہ میں 2گروپوں کے تصادم کی زد میں آ کر ختم پر آیا ہوا 37سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی، ملزما ن فرار ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے نواحی علاقہ طمعہ عجائب کا رہائشی 37سالہ نوجوان حافظ نثار ولد محمد سردار جوکہ بوہڑیاں دلیال میں ختم شریف میں شریک تھا کہ وہاں پر بلال نامی نوجوان کی مقامی نوجوانوں سائیں محسن ریاض ولد ریاض احمد اور مرزا محسن سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
حافظ نثار احمد ان نوجوانوں کو سمجھانے کے لئے آگے بڑھا کہ ختم شریف کے موقع پر جھگڑا نہ کریں جس پر سائیں محسن ریاض نے پسٹل سے فائر کھول دیا، گولی حافظ نثار کی چھاتی پر جا لگا،جس کی وجہ سے نوجوان حافظ قرآن نے موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تھانہ منگلا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے جب کہ مقتول حافظ نثار کی ڈیڈ باڈی کو سول ہسپتال جہلم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں ثنا حافظ نثار کی اچانک موت سے پورے علاقے میں دکھ وغم کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button