کالم و مضامین

جہلم بھی اب بولتا ہے — تحریر: زاہد حیات

جہلم کو کچھ احباب اب تک بے زبان ضلع کہتے تھے ، سچ یہ کہ بات اتنی غلط بھی نہیں تھی کسی فورم ہر کسی ایوان میں جہلم کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی، ایک تاریخی ضلع ہونے کے باوجود جہلم کی چپ نے اسے گمنام کر رکھا تھا ۔ یہ حسرت دل میں مر جاتی تھی کہ کان یہ سن لیں کے آج ایوانوں میں جہلم کی آواز بلند ہوئی ہے جہلم کے حق کے لیے جہلم کی پس ماندگی کے لیے لیکن ہم تو ہم خود ایوان بھی ترس گئے جہلم کی آواز سننے کے لئے ، لیکن اب یہ صورت حال نہیں ہے۔

اب جہلم کی آواز پورے پاکستان میں گونج رہی ہے اور ہر فورم سے بلند ہو رہی ہے، اس آواز کا نام چوہدری فواد ہے اب ان سے سیاسی اختلاف کر سکتے ہیں ، لیکن یہ مان لیجئے کہ پورے پاکستان میں ہر فورم پر جہلم کی آواز بن چکا جہلم کا یہ سپوت، اس چوہدری فواد کی صلاحیت اور قابلیت سے اختلاف ممکن نہیں ۔ تحریک انصاف جیسی بڑی پارٹی میں جہلم کے اس ہونہار سپوت نے بہت ہی کم عرصے میںوہ مقام حاصل کر لیا جو لوگوں کو ساری زندگی کی جہدوجہد کے بعد بھی نصیب نہیں ہوتا ۔

خان صاحب سے ملنے کے لیے اسے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ اب وہ اجازت دنے والوں میں شامل ہو چکے ۔اس اکیلے شخص نے جہلم کو بلاشبہ ایک نئی پچان دی ہے، یہ بندہ اب جہلم کی آواز بن چکا کوئی مانے یا نا مانے۔ پچھلے ضمنی الیکشن میں بے مثال کار گردگی دکھانے والے اس چوہدری فواد نے جہلم کے عوام کو بھی زبان دے دی ہے اس کی کوششوں سے جہلم کی عوام میں ایک نئے اور مثبت شعور کی لہر آئی ہے۔

گول پور کو پانی نا ملے تو یہ بندہ بولتا آئی سی آئی میں مزدور کے ساتھ زیادتی کریں سرمایہ دار تو اس مزدور کی آواز بن جاتا چوہدری فواد ۔ عام لوگوں کی سیاست اور عوامی سیاست کرکے اسنے عام آدمی کی اہمیت واضح کی، عام لوگوں کا اور خواص کا فاصلہ کم کر کے دکھا دیا ۔ اب جبکہ چوہدری فواد ملکی سیاست میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اور بہت مصروف پھر بھی حلقے کے عوام سے چوہدری فواد نے رابطہ ٹوٹنے نہیں دیا اپنے حلقے کے عوام کی غمی و خوشی میں شریک ہونا اتنی مصروفیت کے باوجود بلاشبہ چوہدری فواد کی خصوصیت ہے اور بلاشبہ قابل داد ہے۔

پورے پاکستان کو چوہدری فواد نے بتایا کہ جہلم کا نمک کھا کر جہلم کو ہی نظر انداز کیا جاتا ۔ اپنی ذات کے لیے بھی وقت نا نکال پا لینے والا چوہدری فواد اپنی عوام اور اپنے جہلم کے لیے ہر وقت حاضر اور موجود۔ جہلم کے لوگو قدر کرو ایسے شخص کی جو اس پس ماندہ ترین ضلع کی بلاشبہ قسمت بدل سکتا جو پوری قابلیت اور صلاحیت رکھتا جہلم کو لاہور کے برابر لانے میںِ۔ اس میں کوئی شک کی گنجائش ہی نہیں ۔

یہ بندہ انشاء اللہ جب ایوان میں جائے گا تو دیکھ لینا جہلم کی آواز ایوانوں میں بھی بلند ہوگی جہلم کی عوام کی آواز پہلی دفعہ پاکستان کے ایوان سنیں گے جہلم کے ساتھ پھر حق تلفی کی کسی کو جرات نہیںگی ۔ یقین کریں جب چوہدری فواد ہر فورم پر ہر جگہ جب بولتا ہے تو یقین کریں وہ چوہدری فواد نہیں وہ جہلم بولتا اسلیے تو میں کہتا کہ جہلم بھی اب بولتا ہے۔

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button