جہلم

والدین سے بچھڑنے والی چھ سالہ معصوم بچی کو جہلم پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا

جہلم: چھ سالہ معصوم بچی والدین سے بچھڑ کر کینٹ چوکی پہنچ گئی ، پولیس نے سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک چھ سالہ معصوم بچی جو سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے اپنے اہلخانہ سے بچھڑ کر کینٹ چوکی جہلم پہنچ گئی ہے جس کے متعلق کینٹ پولیس چوکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گمشدہ یہ بچی ہمیں کینٹ کے ایر یا سے ملی ہے لیکن اپنے ماں باپ کا نام یا گھر کاپتہ بتانے سے قاصر ہے ۔

بچی کی گمشدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بچی کے والدین جو کہ سلیمان پارس جہلم کے رہائشی ہیں کینٹ چوکی جہلم پہنچ گئے اور پولیس نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button