پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال سے اغواء ہونے والے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

0

پنڈدادنخان: چند روزقبل اغواء ہونے والے22سالہ نوجوان کی لاش برآمد ، موضع بھیلووال پنڈدادنخان کے نوجوان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھیلووال کے بائیس سالہ نوجوان محمد سلطان ولد نصراللہ کواپنے ہی قریبی دوستوں سجاد حسین اور شہزاد حسین نے 31جولائی گھر سے بلا کر اغواء کیا۔

پولیس نے اغواء ہونے والے نوجوان کے دوستوں سے کاروائی شروع کرتے ہوئے تحقیق کرنے پر انہوں نے نوجوان کے قتل کا اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کو منڈی بہاؤالدین سے برآمد کر لیا ۔

وجہ عناد مقتول اور اس کے دوستوں کا آپس میں پانچ لاکھ روپے کا لین دین تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.