جہلم

جہلم میں جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس لگانے والے نوجوانوں کا گروہ سرگرم

جہلم: جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس لگانے والے نوجوانوں کا گروہ سرگرم، ون ویلنگ جان لیوااور خونی کھیل ہے جس پر پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ، موٹر وے پولیس کے افسران بھی متعدد مرتبہ کریک ڈاؤن کر چکے ہیں۔

ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور کئی نوجوان معذورہو کر گھروں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

گروہ گروپ کی صورت میں ہر جمعہ 3 سے 4 بجے سہ پہر جی ٹی روڈ دریائے جہلم پر واقع عسکری پٹرول پمپ سے بھاری تعداد میں نوجوان لڑکے گروپ کی شکل میں موت کا کھیل کھیلتے پیر شہاب تک ریس لگاتے نظر آتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تصاویر ، ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کرتے ہیں۔

متعدد بار پنجاب پولیس کے نوجوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ون ویلنگ کرنے والے گروپوں پر لاٹھی چارج کیا اور کئی لڑکوں کو پکڑکر حوالات میں بند بھی کیا ، لیکن اس کے باوجود بگڑے رئیس زادے خونی کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب پولیس ،آئی جی موٹر وے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ جہلم پر ہر جمعہ کو ہونے والے خونی کھیل کے خاتمے کے لئے کالا گجراں ریلوے پھاٹک کے مقام پر ناکہ بندی کی جائے ون ویلنگ اور ریس میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں اور ون ویلنگ کے لئے تیار کی جانے والی موٹر سائیکلوں کے مکینکس کو حراست میں لیکر مقدمات درج کئے جائیں تاکہ ون ویلنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close