جہلم

وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر اعلی پنجاب میں کوئی اختلافات نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

جہلم: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استعفوں،لانگ مارچ اور دھرنوں کے بعد اب پرچی شہزادے نے زرداری کے کہنے پر قلابازی کھائی ہے اور اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا کہا ہے،وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے پہلے پی ڈی ایم والے پہلے آپس میں اعتماد کی فضا قائم کر لیں ،انکا لانگ مارچ اب لانگ ہو گیا ،مفاد پرستی کے خمیر سے اٹھائی گئی پی ڈی ایم کی کرپشن بچاؤ تحریک ناکام ہو چکی۔

جہلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا مولانا کی سیاست اقتدار کے گرد گھومتی ہے پے ڈی ایم میں وہ بارہویں کھلاڑی ہیں جو باری کا انتظار کر رہے ہیں کراچی میں انکی اسرائیل کے خلاف نکالی گئی ریلی میں کراچی میں ہونے کے باوجود پرچی شہزادے نے شرکت نہیں کی اور نہ ہی رائے ونڈ کی شہزادی پہنچی اسرائیل کے خلاف عملی طور پر کچھ کرنے کا وقت آیا تو یہ بل میں گھس جائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہر ضلع اور علاقے میں یکساں ترقی کے منصوبے لا رہے ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں سارا پیسہ لاہور اور رائے ونڈ کی تزئین و آرائش پر لگایا گیا،انہوں نے کہا صحت،تعلیم سمیت حکومت پنجاب ہر شعبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے ہر شہری تک ہیلتھ کارڈ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا جہلم غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین نے اس دھرتی نے سپاہی سے لیکر جنرل ،بیوروکریٹس،ادیب اعر شاعر پیدا کیے،ملکی معیشت میں جہلم اہمیت کا حامل ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے لیکن افسوس کہ جہلم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہوتا رہا سیاست چند خاندانوں تک محدود رہی موجودہ حکومت نے جہلم میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کروا رکھے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر اعلی پنجاب میں کوئی اختلافات نہیں ،تنقید برائے اصلاح ہر کسی کا جمہوری حق ہے اور وزیر اعظم اسکو پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button