کھیوڑہ میں جپسم سے بھری تیز رفتار اوور لوڈ ٹرالیاں حادثات میں اضافے کا باعث بننے لگیں

0

کھیوڑہ: شہر سے گزرنے والے جپسم اور نمک کے اوور لوڈ ڈمپروں، ٹریکٹر ٹرالیوں و دیگر ہیوی ٹریفک سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے مگر افسوس کہ چند دن پہلے بھی شہر میں ہیوی گاڑی کیساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوا ایک نوجوان فوت ہو گیا مگر انتظامیہ نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی جہلم سیف انور جپہ ڈی پی او جہلم سید حماد شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور کھیوڑہ میں ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی لگائی جائے یا پھر پیٹرولنگ پولیس کا دائرہ اختیار کھیوڑہ شہر تک بڑھایا جائے تاکہ جپسم اور نمک کے اوور لوڈ ڈمپروں و دیگر ہیوی ٹریفک کی روک تھام کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہری سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور اردگرد کے علاقوں میں جپسم کی لیزیں لگی ہوئی ہیں ان تمام لیزوں سے جپسم مختلف انڈسٹریز میں سپلائی کیا جاتا ہے جپسم اوور لوڈ ڈمپروں کی وجہ سے کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ روڈ پہاڑی ایریے میں کئی بار حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں اکثر کئی بار ایسے بھی ہوا ہے کہ جپسم کے ڈمپر خراب ہونے کی وجہ سے روڈ بھی بلاک ہو جاتا ہے اور اس کے علاوہ نمک سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں و ڈمپروں کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

نمک اور جپسم ٹریکٹر ٹرالیوں کی باڈی سے زیادہ لوڈ کیا ہوتا ہے کئی بار اوورلوڈ گاڑیوں سے نمک یا جپسم گرنے سے نقصانات ہوئے ہیں رکاوٹ کی وجہ سے گاڑیوں کی ایک لمبی قطار لگ جاتی ہے اور سفر کرنے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی جہلم سیف انور جپہ ڈی پی او جہلم سید حماد شاہ سے اپیل ہے کہ خدا راہ ٹریفک پولیس یا پیٹرولنگ پولیس کھیوڑہ شہر میں تعینات کی جائے تاکہ نمک جپسم کی اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں ڈمپروں و دیگر ہیوی ٹریفک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ٹریکٹر ٹرالیوں ڈمپر مالکان کو احکامات دئیے جائیں کہ ٹریکٹر ٹرالیوں ڈمپر کی باڈی کی ہائیٹ کے مطابق ڈمپروں پر لوڈنگ کرنے کا پابند کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.