جہلم

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم کانفرنس ضلع جہلم کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

جہلم: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم کانفرنس ضلع جہلم کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس سے ضلعی صدر مسلم کانفرنس سید خلیل حسین کاظمی ، سید فدا حسین سیفی ، علامہ زکا ء اللہ سعیدی ، علامہ قاری انعام اللہ جلالی ، علامہ رمضان جلالی ، علامہ اعظم جشتی ، علامہ سید وحید حسین شاہ ، علامہ اشتیاق احمد چشتی ، حافظ شاکر، حافظ محمد ذوالقرنین ، مرزا رشد جرال ایڈووکیٹ، مرزا محمد اکرم جرال، محمد عارف ڈار، جاوید بٹ، مرزا محمود جرال ، زاہدجرال، عمیر جرال، چوہدری نذیر احمد جماعتی ، سید مختار حسین ، سید ذاکر حسین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے تجارتی یا دیگر شعبوں میں تعلقات کی بہتری کی خواہش بے غیر تی کی موت مرنے کے مترادف ہوگا، لہٰذا بھارت سے مسئلہ کشمیر مائنس مذکرات کا سوچنا بھی نظریہ پاکستان اور لاکھوں شہدا کے خون سے غداری ہوگی اگر ایسٹ تیمور اور سکاٹ لینڈ میں لوگوں کی خواہشات جاننے کے لیے استصواب رائے ہو سکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر میں بے گناہ نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور تشدد افسوناک و قابل مذمت ہے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے عالمی ضامنوں کی دوغلی پالیسی لمحہ فکریہ ہے، اْنہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام نظریاتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور کوئی سیاسی یا دیگر مصلحت ان رشتوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتی ،لہٰذا مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل کشمیریوں اور پاکستان کی مشترکہ خواہشات اور اْمنگوں کی ترجمانی کئے بغیر ممکن نہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم جس اْخوت اور محبت کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو قابل تعریف ہے۔

ریلی کے اختتام پہ ضلعی صدر مسلم کانفرنس سید خلیل حسین کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور یہ یاد دِہانی کرائی کہ کشمیریوں کے ’’حقِ خود ارادیت‘‘ کے لیے کی جانے والی جدوجہد عالمی برادری کو پکار رہی ہے کہ کشمیر میں استصواب رائے سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوں پہ عمل در آمد کرایا جائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے،اقوام متحدہ کو نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت کرنا ہوگی اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی انسانی حق ’’ حقِ خود ارادیت ‘‘ ملنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button