سوہاوہاہم خبریں

حادثاتی موت قتل یا خود کشی، سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ماں بیٹی کی لاش منی ڈیم سے برآمد

سوہاوہ: حادثاتی موت، قتل یا خود کشی، ماں بیٹی کی لاش منی ڈیم سے برآمد ، ریسکیو1122کے عملے نے نعشوں کو ڈیم سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں کوٹ دھمیک کی رہائشی33 سالہ فضل جان زوجہ رفاقت اپنی تین سالہ بیٹی زینب بی بی کے ہمراہ صبح گھر سے نکلی ، آسیہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا دونوں ماں بیٹی کی لاش منی ڈیم سے ملی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون گزشتہ کچھ عرصہ سے والدین کے گھر میں رہائش پذیر تھی۔
ریسکیو1122کے عملے نے نعشوں کو ڈیم سے نکال کر ہسپتال پہنچایا،لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ تھانہ سوہاوہ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button