دینہ

دینہ کی دلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت قاضی عاشق حسین انتقال کر گئے

دینہ: نواحی علاقہ موہال کی ہر دلعزیز معروف کاروباری و سماجی شخصیت قاضی عاشق حسین علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم چوہدری نواز ،چوہدری رب نواز کے والد محترم ،محمد شریف ،چوہدری اعجاز کے چچا جان، چوہدری عبدالرزاق، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری وقار آصف،چوہدری واجد حسین اور چوہدری عامر امین کے ماموں اورچیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس چوہدری عادل حسین کے نانا جان تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر فخر نذیر قاسم موہڑوی آستانہ عالیہ بوڑا جنگل شریف نے پڑھائی ،نماز جنازہ آبائی گاؤں موہال میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی مذہبی ،کاروباری ،سیاسی ،صحافیوں سمیت علاقہ کی عوام نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے ان کی وفات پر علاقہ بھر کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button