جہلم

جہلم پولیس کے سب انسپکٹر نے چوری شدہ موٹرسائیکل 2 گھنٹے میں برآمد کر لیا

جہلم: سب انسپکٹرراجہ سرفراز نے سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، چوری شدہ موٹر سائیکل دو گھنٹے میں برآمد کر لیا،ڈی پی او جہلم کا راجہ سرفراز کو خراج تحسین اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا، پولیس کی جانب سے مبارک باد کے پیغام۔

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلامیہ سکول کے رہائشی نعیم الحق خلجی ولداحسان الحق خلجی نے اپنا موٹر سائیکل ہنڈا 125 اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا اور چند منٹوں کے بعد اس کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گیا۔

اس چوری کی اطلاع تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز کو ملی تو انہوں نے کوئی بھی لمحہ ضائع کیے بغیر وقوعہ والی جگہ پہنچ کر اسی علاقے سے موٹر سائیکل برآمد کر لیا ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور چوری ہونے والا موٹر سائیکل مالک کے حوالے کر دیا۔

اس بہترین کارکردگی پر ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نقد انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔

اس موقع پر موٹر سائیکل کے مالک نعیم الحق خلجی نے کہا کہ راجہ سرفراز جیسے دلیر پولیس آفیسر ہیں جو کہ ہماری جہلم پولیس کا سرمایہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button