جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے2ملزمان اور5منشیات فروش گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے1عدد پسٹل30بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروش سے 5لیٹر شراب اور تھانہ ڈومیلی پولیس نے منشیات فروش سے 6لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان سے 1عدد پسٹل30بور معہ راونڈز اور23لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے ملزمان کو پابند سلاسل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button