جہلم

میونسپل کارپوریشن کے عملے کا مک مکا، ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے شہر کی سڑکوں پر قبضہ کر لیا

جہلم: میونسپل کارپوریشن کے عملے کا مک مکا، ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے شہر کی سڑکوں پر قبضہ کر لیا، ٹریفک کے جا م رہنے سے شہریوں کا سڑکوں پر سے گزرنا محال، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شاندار چوک سمیت شہر کے بازاروں ،چوک چوراہوں میں ریڑھی والوں نے اپنی الگ حکومت قائم کر رکھی ہے جس کیوجہ سے پیدل چلنے والوں سمیت ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہاہے ، یوں تو شہر میں جگہ جگہ ریڑھی بانوں نے مستقل بنیادوں پر اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں۔

شاندار چوک ، محمدی چوک،جادہ چوک، تحصیل روڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ، کچہری روڈ، روہتاس روڈ، ریلوے روڈ،جادہ روڈ،کالا گجراں ، بلال ٹاؤن سمیت دیگر چوک چوراہوں میں ریڑھی اور ٹھیلے والوں کی مکمل اجارہ داری قائم ہے۔

شہر کے وسط میں واقع شاندار چوک اور مین بازار میں ریڑھی والوں نے تمام حدیں عبور کر لی ہیں اور لگ بھگ درجنوں کے قریب ریڑھیاں ہمہ وقت موجود دکھائی دیتی ہیں ، میونسپل کارپوریشن کا عملہ فوٹو سیشن کے لئے کبھی کبھار نظرآتا ہے اور مٹھی گرم ہونے کے بعد اپنی راہ لیتا ہے۔

شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں ، بازاروں میں سے غیر قانونی قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ پیدل چلنے والے شہریوں سمیت گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو سکے اور شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close