جہلم

ڈاکٹر ز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد سہیل

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سابق ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر شاہد سہیل نے کہا ہے کہ عید کے کپڑے پہن کر تفریحی مقامات کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہر وقت موجود ہے ،محض تفریح اور شوق کی خاطر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے لئے نجی ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں ہوگی،سڑکوں پر گاڑیوں کا رش اور بلاجواز گھومنے کا شوق جہالت کے سواکچھ نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی جانیںخطرے میں ڈال کر کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس شہری کسی قسم کے خطرے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ شاید کورونا کا وجود ختم ہو گیا ہے،2 ہفتوں کے بعد کثیر تعداد میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد سامنے آ سکتی ہے اس لیے حد درجہ احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور جو لوگ حادثاتی طور پر اس کا شکار ہو رہے ہیں انہیں بہترین طبی سہولیات حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں لیکن شوقیہ طور پر بازاروں میں گھوم پھر کر اور تفریحی مقامات اور سڑکوں پر مٹر گشت کرنے والوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات ناکافی ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ سمجھدار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا کے سدباب کی کوششوں میں تمام شہری معاون ثابت ہو ں اور حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close