دینہاہم خبریں

دینہ میں ناکے پر پولیس کی 2موٹر سائیکل سوار بھائیوں پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ،ایک نوجوان زخمی

دینہ میں ناکہ پر پولیس کی 2موٹر سائیکل سوار بھائیوں پر تلخ کلامی کے بعدفائرنگ،ایک نوجوان زخمی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر فوری کاروائی ، دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،گرفتار ی کے لئے پولیس کے چھاپے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزغلام شبیر ولد عبدالعزیز سکنہ سیکٹر جی ون میرپور آزاد کشمیر نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے بھائی ظہیر عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں پنڈ جاٹہ جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑے 2پولیس اہلکار عمر بٹ اور زوہیر نے ہمیں روکا اور تلاشی لی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران تلخ کلامی ہو گئی ہم آگے نکلے تو پولیس اہلکار عمر بٹ نے پسٹل سے سیدھا فائر کیا جو میرے بھائی کو کمر پر بائیں طرف لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا جہاں سے اسے فوری طور پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

ڈی پی او جہلم کے احکامات پر دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button