جہلم

جہلم میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کا استعمال کھلے عام جاری، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

جہلم شہر بھر میں چھوٹے بڑے دکاندار پلاسٹک شاپنگ بیگ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

جہلم میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی کے باوجود چھوٹے بڑے سب دکاندار فروٹ،سبزی،گوشت کباب شاپ،برگرز شاپ کی من مانیاں عروج پر ہیں، چند دن عملہ نے خوب کارروائی دیکھائی مگر کالی راتوں والا معاملہ دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے۔

جو تاجر کپڑے کا شاپنگ بیگ کا استعمال کر رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا ہے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی سے عملدرآمد کروایا تاکہ کپڑے کے شاپنگ بیگ کے استعمال کرنے والے دکانداروں سے ناانصافی نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ کپڑے کے شاپنگ بیگ کا استعمال ہر چھوٹے بڑے دکاندار پر لازم کیا جائے کیونکہ شہر بھر میں تھوڑی دیر بارش کے باعث گلی، محلوں اور مین بازار تحصیل روڈ چوک اہلحدیث میں نالیاں اور بڑے نالے پلاسٹک شاپنگ بیگ کی وجہ سے بند ہونے سے شہر کی تمام مین شاہراہوں پر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاجروں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پلاسٹک شاپنگ بیگ شہر بھر میں مکمل بند کروا کر قانون کی پاسداری عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button