جہلم

جہلم شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا اور وہاں مختلف برانچز میں عوامی سہولت کے لئے ہدایات دیں، تمام برانچز کی صفائی ستھرائی کرنے کا حکم دیا، عوام مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میریٹ پر حل کرنے اور اپنے دفتر میں صفائی سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ایم سی نے آج دفتر میں انے والے سائلین سے بات چیت کی انکے مسائل سنے اور موقع پر حل کروانے کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے وہاں ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا، آن لائن درخواستوں بارے تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرکاروبار میں آسانی کے لئے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کے نفاز پر جہلم کے شہریوں کی سہولت کے لئے سینٹر میں خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، شہریوں کے لئے پارکنگ، پبلک ٹایلیٹ، شہر کی صفائی ستھرائی، پودے لگانے سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button