پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

الخدمت فاؤنڈیشن جہلم کے تحت مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

جہلم: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے پیش آنے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اظہر ڈار اور جنرل سیکرٹری مرزا شبیر احمد نے کہا کہ شہر بھر میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نے جہاں تمام افراد کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے نتیجے میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صور ت حال سے ان افراد کو بچانے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع بھر میں یونین کونسلز کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مقامی سطح پر عطیات جمع کرکے اپنے ہی علاقے کے مستحق افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سینکڑوں سفید پوش مستحق افراد میں کھانا اور ہزاروں خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور تقسیم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید پوش ،مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں۔ الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close