جہلم

میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ دران کی مبینہ سرپرستی، شہر میں تجاوزات کی بھرمار

جہلم: میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ دران کی مبینہ سرپرستی، شہر میں تجاوزات کی بھرمار، تجاوزات مافیا سے بھتہ وصول کئے جانے کی شکایات، شہریوں کاڈپٹی کمشنر سے بلا تفریق تجاوزات کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے بازاروں سمیت شہر بھر کے چوک چوراہوں نیز سڑکوں پر بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا ہونا معمول کی بات ہے، گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کے باعث خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے تجاوزات کیخلاف متعدد بار شکایات بھی کیں لیکن میونسپل کمیٹی کا شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر ان سے منتھلی وصول کرکے مافیاکی پشت پناہی میں مصروف ہیں، جس وجہ سے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق تجاوزات مافیا اور مبینہ طور پر ان کی سرپرستی کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button