کھیوڑہ

وادی توبر کے پلاٹوں کا میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسسٹنٹ چیف آفیسر

کھیوڑہ: وادی توبر کے پلاٹوں کا میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے ریکارڈ میں ہے وادی توبر کے متعلق اگر کسی بھی شہری نے کوئی نقشہ وجائیداد سرٹیفکیٹ بنایا ہوا ہے تو محض میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو بدنام کرنے کے لئے بنایا ہوا ہے ایسے جعلی نقشہ اور جائیداد سرٹیفکیٹ کے ساتھ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسسٹنٹ چیف آفیسر حاجی محمد سلیمان کی میڈیا سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس چوکی کھیوڑہ پر ایک درخواست دی گئی جس میں وادی توبر میں پلاٹ کا نقشہ اور بلدیہ کھیوڑہ کی طرف سے جاری کردہ جائیداد سرٹیفکیٹ لگا تھا جس پر بلدیہ کھیوڑہ کے چیف آفیسر کی مہر اور دستخط موجود ہیں اور دوسری فریق نے درخواست دی کہ ہماری جگہ پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس چوکی انچارج راجہ عثمان تصدق نے بلدیہ کھیوڑہ آفس سے جانچ پڑتال کے لیے درخواست ڈی ایس پی پنڈدادنخان سے مارک کروا کر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے ذریعے میونسپل کمیٹی کے دفتر سے ریکارڈ چیک کروانے کے لیے بھیجی جس پر چیف آفیسر نے جواب دیا کہ وادی توبر کھیوڑہ بلدیہ کے ریکارڈ میں نہیں۔

جعلی نقشہ اور جعلی سرٹیفکیٹ کے متعلق اسسٹنٹ چیف آفیسر حاجی سلیمان سے موقف لیا تو انھوں اپنے موقف میں کہا کہ کھیوڑہ شہر کے نزدیک ایک پرفضاء مقام وادی توبر ہے جس کا سارا ایریا موضع رکھ ڈنڈوت میں ہے اور اس کا سارا ریکارڈ محکمہ ریونیو کے پاس ہے کچھ لوگ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا جعلی جائیداد سرٹیفکیٹ اور جعلی نقشہ بنا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور بلدیہ کھیوڑہ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جعلی جائیداد سرٹیفکیٹ اور جعلی نقشہ بنا کر بلدیہ کھیوڑہ کی مہر اور دستخط شدہ کاغذات بنائے ہوئے ہیں وہ جعلی ہیں الحمدللہ بلدیہ کھیوڑہ بلدیہ آفس میں اس طرح دونمبر کام کبھی نہیں ہوئے اگر کسی بھی شہری کے پاس جعلی کاغذات ہوئے تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button