دینہتارکین وطناہم خبریں

برطانیہ میں مقیم دینہ کی رہائشی فیملی کے گھر ڈکیتی، مزاحمت پر چاقو کے وارسے 18سالہ نوجوان قتل

دینہ: برطانیہ میں مقیم پاکستان دینہ کی رہائشی فیملی کے گھر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ، مزاحمت پر چاقو سے وار کر کے 18سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ، والدہ اور بھائی شدیدزخمی ، متاثرہ فیملی کا قتل ہونے والا نوجوان پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مختار جٹ کا بھانجا اور زخمی ہونے والی خاتون اس کی ہمشیرہ ہے ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، برطانیہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کی رہائشی فیملی پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مختار جٹ کی ہمشیرہ کے گھر برطانیہ والتھم اسٹو میں 2 نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کے لئے گھر میں داخل ہوگئے۔

گھر میں مقیم اس کا بھانجا حسین چوہدری ولد چوہدری ظہور احمد جو کہ آن لائن جیکٹوں کا کام کرتا تھا اس سے کہا کہ جیکٹیں دکھائیںاورجیکٹیں دیکھنے کے دوران ڈاکوؤں نے جیکٹیں چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تو 18سالہ نوجوان حسین چوہدری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤ ں نے چاقو سے حملہ کر دیا جس سے نوجوان حسین چوہدری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

بیٹے کو بچانے کے لئے والدہ اور بھائی آگے بڑھے تو ان پر بھی حملہ کر دیا جس سے والدہ اور بیٹا چوہدری عرشان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ، برطانیہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button