ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او سید حماد عابد 19 جولائی کو سوہاوہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

سوہاوہ: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 19جولائی بروز جمعہ دن 2:30بجے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول سوہاوہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، ڈی ایس پی سوہاوہ سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

اس موقع پر انتظامیہ نے کہا کہ کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.