جہلم

عیدالاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کا ثمر ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کا ثمر ہے ، کروڑوں مسلمان ہر سال ان عظیم ہستیوں کی یاد میں حج ، اور قربانی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں ، حضرت اسماعیل ؑکی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حکم کو سرتسلیم خم کرنے کی یاد میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی مسلمانوں کو اہم مذہبی و دینی فریضہ ہے ، قربانی کا مقصد اللہ کی محبت کو دنیا کی تمام محبتوں پر غالب کرنا ہے ، قربانی محض کسی قیمتی جانور کو ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ اللہ سے ایک عہد ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلما ن ہر وقت اپنی خواہشات کو اللہ کے حکم پر قربان کرنے کے لئے تیار رہتا ہے ، مسلمان اللہ کی رضا اور خوشنودی کے جذبے سے سرشار ہوکر قربانی کریں اور آس پاس، پڑوس ، رشتے داروں ، غریب غرباء کے دکھ درد میں شریک ہونے کے ساتھ انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان مسلمانوں کو یہ پیغام دیتی ہے کہ مخیر حضرات اور صاحب استطاعت عید کے پرمسرت موقع پر غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں اور بے سہارا افراد کو ا پنی خوشیوں میں شریک کرکے انہیں عید کی حقیقی معنوں میں خوشیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button