پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں 3 گھروں کا صفایا اور دن دیہاڑے قیمتی بکرا لے اڑے

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میںجرائم پیشہ عناصر متحرک وارداتوں کا سلسلہ پھر سے شروع ، تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں علاقہ چوران میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور تین گھروں کا صفایا کر گئے، کار سوار چور دن دیہاڑے قیمتی بکرا لے اڑا، علاقہ کے عوام اور تاجرخوف و ہراس کا شکار، پولیس بے بس، جرائم پیشہ عناصر پنڈدادنخان سرکل پولیس کی گرفت سے آزاد کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتیوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا، پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چوران میں ایک ہی رات میں نامعلوم چور تین گھروں کا صفایا کرکے کہ فرار ہوگئے جبکہ کار سوار چور نے دن دیہاڑے قیمتی بکرا کار میں ڈالا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

چند روز قبل ہی جلالپور شریف کی حدود میں پنڈی سید پور کے سید وقار حیدر کی دکان پر نامعلوم چوروں نے ون ڈالر گفٹ سینٹر کی چھت پھاڑ کر تقریبا چار لاکھ کا سامان لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے باعث علاقہ کی عوام اور تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ سال 2020 میں بھی علاقہ جالپ میں چوروں کی پے درپے وارداتوں نے عوام کا جینا محال کیا ہوا تھا اور عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور راتوں کو چھتوں پر جا گ کر راتیں گزارنے پر مجبور تھے۔

درجنوں گزشتہ وارداتوں کی ریکوری میں پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ پیشترفت نہ ہونے کے باعث ایک بار پھر سے جرائم پیشہ عناصر تحصیل پنڈدادنخان میں متحرک ہو چکے ہیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔

اہل علاقہ نے IGIپنجاب،RPOراولپنڈی DPOجہلم شاکر حسین داوڑ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں عرصہ دراز سے تعینات DSPسمیت افسران کے تبادلے کرکہ فرض شناس عملہ کی تعیناتی کی جائے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام اپنے جان و مال کو محفوظ سمجھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button