جہلم

جہلم میں بااثر موٹر وہیکل ایگزیمینر نے سرکاری خزانے کو لاکھوں کی پھکی دے ڈالی

جہلم: وزیراعظم پاکستان کے ویژن کرپشن مکاؤ ،پاکستان بچاؤ کو پاؤں تلے روند ڈالا،بااثر موٹر وہیکل ایگزیمینر نے سرکاری خزانے کو لاکھوں کی پھکی دے ڈالی ، شہری نے اینٹی کرپشن سمیت وزیر اعظم پورٹل پر بھی رجوع کر لیا، لوٹی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے بدعنوان موٹر وہیکل ایگزیمینر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کوٹلی اللہ یار کے رہائشی محمد اعجاز ولد محمد اسلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن ، وزیراعظم پورٹل پر درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جہلم میں تعینات موٹر وہیکل ایگزیمینرارسلان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 30 ستمبر 2020 کو ایک چنگ چی رکشہ کو غیر قانونی طور پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جبکہ مذکورہ رکشہ 14 نومبر 2020 کو گجرات میں واقع شو روم سے خریدہ گیا۔

متاثرہ شخص نے تحریرکیا ہے کہ بااثر موٹر وہیکل ایگزیمینرنے سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچاتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کئے جن میں سے بیشتر گاڑیاں آج تک فروخت نہیں ہوئیں ، بلکہ مختلف شو رومز پر موجود ہیں ، اس طرح ایم ،وی، ای نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اپنے اختیارات سے بھی تجاوز کیا۔

مزید تحریرکیا گیاہے کہ مذکورہ موٹر وہیکل ایگزیمینرکے بااثر ہونے کی اس سے بڑی اور دلیل کیا ہو سکتی ہے کہ جہلم میں تعینات موٹر وہیکل ایگزیمینرسیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے چرچے زبانِ زد عام ہے۔

محمد اعجاز نے مزید تحریر کیا ہے کہ موٹر وہیکل ایگزیمینر دفتر میں تعینات چوکیدار موٹر وہیکل ایگزیمنیر کی سرپرستی میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے تھا جسے اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت کی رقم کی وصولی کے ساتھ رنگ ِ ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ موٹر وہیکل ایگزیمینر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

مذکورہ شخص نے درخواست میں تحریر کیا ہے کہ کرپٹ ، بدعنوان موٹر وہیکل ایگزیمینرکی کسی فرض شناس ایماندار آفیسر سے انکوائری کروائی جائے کرپشن کے تمام ثبوت فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں۔

موقف جاننے کے لئے موٹر وہیکل ایگزیمینرکے موبائل فونز نمبر03214180298 پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ان کا موقف بھی من و عن شائع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button