دینہ

تجاوزات کے خلاف آپریشن، بے روزگار ہونے والے افراد کومناسب جگہ مہیا کی جائے۔ عوامی حلقے

دینہ: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران بے روز گار ہونے والے افراد کو گورنمنٹ کی جانب سے مناسب جگہ مہیا کی جائے ،گورنمنٹ بے روز گار ہونے والے افراد کے روز گار کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ،کئی گھروں کے چولہے بج گئے ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں قائم سبزی منڈی میں ٹھیلے لگانے والوں کے ساتھ ساتھ ریڑھیوں والے کئی افراد ناجائز تجاوزات کے بعد بے روز گار ہو گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے، ایک گھر کا کمانے والا فرد اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے ۔گھر میں بچوں کو کھلانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ایک روزگار کا ٹھیہ تھا وہ بھی آپریشن کی نظر ہو گیا ہے، بچوں کی سکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں بچے نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے ۔

عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ اس آپریشن کے دوران بے روز گار ہوئے ہیں حکومت ان کے لیے مخصوص جگہ کا بندوبست کرے تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں اور اپنے بچوں کی ضروریات زندگی کو پورا کر سکے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے روزگار ہونے والے افراد کی مدد کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button